
ویبڈیسک:اسلام آباد: قومی کرکٹرحسن علی کے بعد عماد وسیم نے بھی شادی کا فیصلہ کرلیا ۔ عماد وسیم رواں ماہ برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی ثانیہ اشفاق کے ساتھ رواں ماہ رشتہ ازاواج میں منسلک ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق 30سالہ عماد وسیم کی شادی برطانوی نژاد ثانیہ اشفاق سے طے پائی ہے شادی کی تقریب 26اگست کو اسلام آباد میںہوگی ۔عماد کی ثانیہ سے پہلی ملاقات برطانیہ میں ہوئی تھی
۔عما دکے اہل خانہ کی جانب سے شادی کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ۔ جبکہ عماد وسیم ان دنوں نوٹنگھم شائر میں کاؤنٹی کھیلنے میں مصروف ہیں ۔اس سے قبل فاسٹ باؤلر حسن علی نے بھی بھارتی دوشیزہ سے شادی کا اعلان کیا تھا۔
Comments