Social

حکومت نے پٹرول کے بعد غریب عوام پر بجلی بم گرانے کو تیار

نیوزڈیسک: پٹرولیم مصنوعات کے بعد بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا، این پی سی سی نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 5 روپے 18 پیسے فی یونٹ کے حساب سے اضافے کی سمری نیپرا کو ارسال کر دی۔
وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کے بعد بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سمری کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں 5 اعشاریہ 18 روپے فی یونٹ اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کی گئی، جس میں سنٹرل پاور پرچیز ایجنسی نے 5 اعشاریہ 18 روپے فی یونٹ قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی ہے، نیپرا سی پی پی اے کی سفارشات کی روشنی میں قیمتوں میں اضافے کا تعین کرے گی، جون کے مہینے کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا، 6 اگست کو بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان متوقع ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv