Social

ایل این جی اسکینڈل میں شاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں 15 اگست تک توسیع

(نیوزڈیسک)ایل این جی اسکینڈل میں نیب نے شاہد خاقان عباسی کو نیب کورٹ اسلام آباد میں پیش کیا ، جہاں جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی ۔

دوران سماعت جج محمد بشیر نے ملزم شاہد خاقان عباسی سے کہا کہ آپ اپنا وکیل کر لیں جو کیس چلائے ۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ ااپ جتنا چاہیں ریمانڈ دیدیں ۔

عدالت نے شاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں 15 اگست تک توسیع کردی ، اور نیب کو 15اگست کو ملزم کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

احتساب عدالت نے سعدیہ عباسی اور محسن شاہ نواز رانجھا کو شاہد خاقان عباسی کو قانونی معاونت فراہم کرنے کی اجازت دیدی ۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv