Social

سینیٹر حاصل بزنجو کے بیان کو پاک فوج نے بے بنیاد قرار دے دیا

(ویب ڈیسک) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے سینیٹر حاصل بزنجو کے قومی ادارے کے سربراہ کے خلاف بیان کو بے بنیاد قرار دے دیا ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوشل میڈیا ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر میر حاصل بزنجو کا بیان انتہائی افسوس ناک اور بے بنیاد ہے، بیان ایک قومی ادارے کے سربراہ کو متنازعہ بنانے کے مترادف ہے۔ انھوں نے کہا کہ سیاسی مفادات کے لیے جمہوریت کو بدنام کرنا جمہوریت کی خدمت نہیں، ذاتی سیاسی مفادات کے لیے جمہوریت کو بے توقیر کرنا بھی افسوس ناک ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو تبدیل کرنے کی اپوزیشن اور ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی تبدیلی کی حکومتی کوششیں ناکام ہوگئیں۔ اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی اور اپوزیشن نے حاصل بزنجو کو متفقہ امیدوار نامزد کیا تھا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv