
آئی ایس پی آر کے مطابق، امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں امن عمل کی کامیابی کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ، زلمے خلیل زاد نے افغان امن عمل کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور اس امید اظہار کیا کہ دیگر فریقین بھی اسی جذبے کے ساتھ تعاون کریں گے۔
اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ۔
Comments