
وزیر اعظم عمران خان کا حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر قوم کو حکومتی کارکردگی پر اعتماد میں لینے کا فیصلہ سامنےآ گیا۔ وزیراعظم نے کابینہ اراکین کو متعلقہ تمام وزارتوں اور ڈویژنز کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔
وزیر اعظم کی ہدایت پر وزیر اعظم آفس نے وزراتوں اور محکموں کو مراسلہ جاری کر دیا جس میں کہا گہا ہے کہ وزراتیں اور ڈویژنز اپنے پہلے سال کی پانچ بڑی کامیابیوں پر مشتعمل رپورٹ تیار کریں۔
تمام وزراء کو کہا گیا ہے کہ وہ 9 اگست تک اپنی وزارت کی کامیابیوں کی تحریری رپورٹ ارسال کر دیں۔
Comments