
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے گرین پاکستان مہم 2019 مون سون شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا۔ مہم کا افتتاح چائنہ پارک سگیاں انٹرچینج میں پلکھن کا پودا لگا کر کیا۔
سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حکومت کو فارورڈ بلاک کی ضرورت نہیں تمام معاملات اور قانون سازی آرام و سکون سے کئے جا رہے ہیں۔ چنیوٹ ، فیصل آباد سمیت دیگر اضلاع میں ہیلتھ کارڈ بھی تقسیم کر دئیے گئے ہیں۔
وزیرا علیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ایل ڈی اے کے تحت پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں میں پارکوں اور گرین بیلٹس کو ڈویلپ کرنے کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں، اب پارک کے لئے مختص جگہ پلاٹ بنا کر فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہو گی۔
Comments