
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( ائی ایس پی ار) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل اصف غفور نے لائن آف کنٹرول عبور کرنے کا بھارتی الزام مسترد کر دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لاشیں قبضے میں لینے کا الزام محض پراپیگنڈا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بھارت کا جھوٹ اور ڈرامے پر مبنی واویلا ہے، جس کا مقصد مقبوضہ وادی میں بھارتی درندگی سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے۔ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔
Comments