Social

8 اگست سے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی محکمہ موسمیات نے کر دی

(نیوزڈیسک) ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ہوا کا کم دباؤ اس وقت جنوب مشرقی بلوچستان کے اوپر موجود ہے، کم دباؤ کے باعث جنوبی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں موسلادھاربارشوں کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں موسم جزوی ابر آلود، بوندا باندی کا امکان ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری تک جائے گا۔ کراچی میں موسم جزوی ابرآلود، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ 10 اگست تک کراچی میں بارشوں کا کوئی امکان نہیں۔

پنجاب میں سورج پوری آب و تاب سے چمکنے میں مصروف، آج لاہور میں پارہ 37، فیصل آباد میں 36، ملتان میں 38 جبکہ سرگودھا میں 40 ڈگری کو چھو سکتا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv