Social

سعید غنی سے بلدیات کا قلمدان لے لیا گیا

(ویب ڈیسک) گزشتہ روز سندھ کابینہ میں 4 نئے وزراء اور 2 مشیروں کو شامل کیا گیا تھا جس کے بعد اب وزراء کے قلمدان بھی تبدیل کیے گئے ہیں۔
سندھ حکومت کی جانب سے قلمدان میں تبدیلیوں کا نوٹیفیکیشن وزیر اعلیٰ سندھ کی اجازت کے بعد جاری کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قلمدان میں تبدیلیاں بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر کی گئیں۔
سعید غنی سے بلدیات کا قلمدان واپس لے کر گزشتہ روز حلف اٹھانے والے ناصر حسین شاہ کو سونپ دیا گیا ہے جبکہ سعید غنی کو محکمہ اطلاعات اور محکمہ محنت کا قلمدان دیا گیا ہے۔
سہیل انور سیال کو آبپاشی کی وزرات دی گئی ہے جبکہ ان کے پاس اینٹی کرپشن کا اضافی قلمدان بھی ہوگا۔
جام اکرام دھاریجو کو امدادِ باہمی اور صنعت و تجارت کی وزارت دی گئی، نثار کھوڑو کو صوبائی مشیر برائے محکمہ ورکس اینڈ سروسز بنایا گیا ہے۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو مشیر برائے قانون، ماحول، موسمیاتی تبدیلی اور کوسٹل ڈویلپمنٹ بنادیا گیا ہے جبکہ وہ حکومت سندھ کے ترجمان کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے۔
سید سردار شاہ سے محکمہ تعلیم کی وزرات واپسی لے لی گئی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv