Social

قومی سلامتی کمیٹی کا مقبوضہ کشمیر کے معاملے پراہم اجلاس جاری

(نیوز ڈیسک) اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر غور کیلئے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس جاری ہے۔

اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ اعجاز شاہ، وزیر دفاع پرویز خٹک سمیت مسلح افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم او اور دیگر حکام شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کی بھارتی کوشش سے پیدا صورتحال پر غور ہوگا۔

ذرائع کا کہناہے کہ اجلاس میں بڑے فیصلوں کا امکان ہے جس میں 2002 کی طرح بھارت کے ساتھ کچھ سرحدی پوائنٹس بند کیے جانے اور پاکستان میں بھارتی سفارتی عملےکی تعداد کم کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں بھارت سے سفارتی تعلقات اور ثقافتی رابطوں کا بھی جائزہ لے گی۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کو پاکستان نے مسترد کردیا ہے، اس صورتحال میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی جاری ہے۔

دوسری جانب اس معاملے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس بھی ہوئی جس میں شرکاء نے بھارتی اقدامات مسترد کرنے کے حکومتی فیصلے کی بھرپور تائید کی اور مسئلہ کشمیر پر بھارتی اقدامات مسترد کرنے کے حکومتی اقدامات کی مکمل حمایت کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کہا جارہا ہے لڑنا نہیں، ہم لڑنے کے خواہش مند نہیں، ایوان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ کشمیر کو فلسطین نہیں بننے دینا چاہیے، ہم یہ نہیں برداشت کرسکتے، ہم بے عزتی کے ساتھ زندہ نہیں رہ سکتے، لڑنا پڑا تو لڑیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عالمی برادری اپنی ذمہ داری پوری کرے، اگر یہ جنگ ہوئی تو دنیا کے تمام دارالحکومت اس جنگ کی شدت کو محسوس کریں گے کیونکہ جنگیں ہار جیت کے لیے نہیں بلکہ وقار اور عزت کے لیے لڑی جاتی ہیں، معیشت دیکھ کر فیصلے نہیں کرتے،ا گر لڑائی مسلط کی جاتی ہے تو پھر کشمیر کے لیے پہلے بھی تین جنگیں لڑی، ہمیں امن اور جنگ کے لیے تیار رہنا چاہیے، اس ایوان سے کوئی کمزور پیغام بھارت اور دنیا کو نہیں جانا چاہیے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اس ایوان سے یہ پیغام جانا چاہیے کہ ہم پاکستانی پہلے بھی کشمیر کے لیے کٹ مرے تھے اور آج بھی ان کے ساتھ ہیں، ہم اپنی عزت کے لیے کٹ مریں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv