
(نیوز ڈیسک) ملتان کو سکھر سے ملانے والی ایم 5 موٹرے مکمل ہوگئی ہے جس کے باعث آٹھ گھنٹے کا کھٹن سفر اب محض تین گھنٹے میں طے ہوگا۔ موٹر وے کی تکمیل کے بعد انسپیکشن کا مرحلہ جاری ہے۔ جلد ہی اسے عام ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔
جنوبی پنجاب کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والے اس منصوبے کا افتتاح سابق وزیراعظم نواز شریف نے کیا تھا۔ کشادہ اور 292 کلومیٹر طویل موٹروے پر 300 ارب روپے خرچ ہوئے ہیں۔
ایم 5 موٹر وے پر ملتان سے لیکر سکھر تک 11 انٹر چینج، 10 فلائی اوورز اور426 انڈرپاسز تعمیر کیے گئے ہیں۔
اس منصوبے کی سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ سندھ اور ساوتھ اور نارتھ کی ٹریفک کے بہاو میں بھی تیزی آئے گی۔
ملتان سے سکھر کا طول سفرسمٹنے پر شہری بھی خوش ہیں۔ شہریون کا کہنا ہے کہ موٹروے بننے بہت فائدہ ہوا ہے۔ پہلے ملتان سے سکھر عام روڈ پر 8 گھنٹے لگتے تھے۔ سفر بھی تکلیف دہ ہوتا تھا۔ اب ساڑھے تین سے چار گھنٹے لگیں گے اور سفر بھی آرام دہ ہوگا جبکہ جنوبی پنجاب ترقی کی جانب گامزن ہوگا۔
موٹروے پر نیشنل ہائی وے کی جانب سے انسپکشن جاری ہے اور رواں ماہ کے آخر تک افتتاح کر دیا جائے گا۔
Comments