Social

آج یہ ہماری خواتین کو گرفتار کر رہے ہیں کل کو ان کے گھر کی خواتین بھی گرفتار ہونگی

(ویب ڈیسک) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ یہ کل میری بہن کو بھی گرفتار کرنا چاہتے ہیں۔ بات نکلے گی تو دور تلک جائے گی، ان کے گھروں میں بھی خواتین ہیں ماوں بہنوں کی عزت کرنا چاہئے۔ آج یہ ہماری خواتین کو گرفتار کر رہے ہیں کل کو ان کے گھر کی خواتین بھی گرفتار ہونگی۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز کی گرفتاری پر پارلیمنٹ سے واک آؤٹ کرتے ہوئے حکومت پر کڑی تنقید کی، کہا یہ مودی پر تنقید اور مذمت کا وقت ہے لیکن حکومت اپوزیشن سے انتقام لے رہی ہے۔ افسوس سے کہنا پڑتا ہے اس ماحول میں سلیکٹڈ وزیر اعظم اپنے غرور پر قابو نہیں کر پا رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضیاء آمریت کے دور میں خواتین پر مقدمے ہوتے تھے، اب نیا پاکستان میں بھی عورتوں پر مقدمے ہو رہے ہیں جو قابل افسوس ہے۔

واضح رہے کہ نیب نے مریم نواز کو حراست میں لے لیا، مریم نواز کی گرفتاری چودھری شوگر ملز کیس میں عمل میں لائی گئی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv