Social

بھارت جانے سےسمجھوتہ ایکسپریس کے ڈرائیور نے انکار کیوں کیا؟

(ویب ڈیسک) بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘سمیت دیگر کی دھمکیوں کے باعث ٹرین ڈرائیورں اور گارڈز نے ٹرین انڈیا لے جانے سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی بین الاقوامی ٹرین سمجھوتہ ایکسپریس اپنے ہفتہ وارشیڈول کے تحت جمعرات کی صبح براستہ واہگہ اٹاری جانے کے لیے لاہور ریلوے اسٹیشن پر تیار کھڑی تھی کہ اس کے ڈرائیور عرفان اقبال اور گارڈز محمد جاوید، محمد مشتاق نے سابقہ وزٹ پر بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘، پولیس اور دیگر اداروں کی جانب سے کیے گئے مطالبات پورے نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیوں کے باعث سمجھوتہ ایکسپریس کواٹاری لے جانے سے انکار کردیا۔

ٹرین ڈرائیور اور گارڈز کا کہنا تھا کہ ہم نے اٹاری میں بھارتی ایجنسیز اور اداروں کی جانب سے اپنے ساتھ ہونے والے سلوک کے بارے میں تحریری خطوط ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور اور چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ ریلوے کو بھجوادیے ہیں جب کہ اپنے پاسپورٹ بھی چیف کنٹرولر ریلوے لاہور کے پاس جمع کرادیے ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv