Social

خیر ہے وہ مرد ہے، بلاول کی گرفتاری کے سوال پر زرداری کا جواب

(نیوزڈیسک) اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی گرفتاری کو زیادتی قرار دے دیا۔پارلیمنٹ ہاؤس میں آصف زرداری نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کی تو اس موقع پر ایک صحافی نے سابق صدر سے سوال کیا کہ سنا ہے بلاول کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔ اس پر آصف زرداری نے جواب دیا کہ خیر ہے وہ مرد ہے۔
مریم نواز کی گرفتاری پر رد عمل میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ کل بھی کہا مریم کی گرفتاری زیادتی ہے ان کو سوچنا چاہیے کیونکہ ان کی بھی مائیں بہنیں ہیں۔ وزیراعظم تو نہیں سوچتا اور اس کو نہ اپنی بیوی کی پرواہ نہ بچوں کی لیکن دوسروں کو سوچنا چاہیے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز نیب نے مسلم لیگ (ن) کی نائب مریم نواز کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات کے موقع پر چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار کیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv