Social

ایک ہی مسجد میں دو بار نماز عید ہو سکتی ہے،مفتی منیب الرحمٰن

کراچی میں شدید بارش کے باعث عید گاہوں، میدانوں اور پارکوں میں بارش کے پانی کی موجودگی پر معروف عالم دین اور رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے چھوٹی مساجد میں بھی نماز عید کرانے کا مشورہ دیا ہے۔

پاکستان میں عیدالاضحیٰ کل یعنی پیر کو مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے لیکن شہر میں گزشتہ دو روز سے شدید بارش جاری ہے۔

کراچی کی بیشتر مساجد میں رش کے باعث نماز عید کے لیے مساجد کے باہر گلیوں اور سڑکوں پر بھی انتظامات کیے جاتے ہیں لیکن امسال بارش کے پانی کی موجودگی کے باعث کئی علاقوں میں مساجد کی انتظامیہ کو مسائل کا سامنا ہے۔

اس حوالے مفتی منیب الرحمٰن کا کہنا ہے کہ مساجد میں نمازیوں کے رش کے باعث دو مختلف اوقات میں نماز عید ادا کی جاسکتی ہے لیکن ایک ہی مسجد میں دو بار نمازعید کے لئے امام بھی دو ہونا ضروری ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv