
(ویب ڈیسک) ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر کو عیدالاضحیٰ کے بعد نارووال سپورٹس سٹی منصوبے میں کرپشن کے الزامات میں گرفتار کر لیا جائیگا کیونکہ احسن اقبال نیب ٹیم کو دوران تفتیش تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے۔
واضح رہے کہ احسن اقبال بدھ کو نیب کے روبرو دوسری بار پیش ہوئے تھے نیب نے ان سے سوال کیا تھا کہ آخر اس منصوبے کیلئے نارووال کا ہی انتخاب کیوں کیا گیا؟ دوسرا یہ کہ اس کی لاگت 30 کروڑ سے بڑھ کر تین ارب کیسے ہو گئی۔
Comments