Social

عید کے دوسرے روز بھی سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک : ملک بھر میں عید کے دوسرے روز بھی سنت ابراہیمیؑ کی ادائیگی کے سلسلے میں جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب کراچی میں شدید بارشوں کے بعد جانوروں کی قربانی اور مختلف علاقوں میں آلائشوں کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔

پہلے روز کی آلائشیں مکمل طور پر نہیں اٹھائی گئیں جس کے باعث بدبو کے بھبکوں نے شہریوں کو مصیبت میں ڈال دیا جبکہ آلائشیں اور صفائی ستھرائی کرنے والا عملہ غائب ہے۔ بارش کے بعد کیچڑ سے نشیبی علاقوں کی حالت اور بھی بدتر ہے۔

پہلے روز گزشتہ سال سے 20 فیصد زیادہ آلائشیں اٹھائی گئیں: ویسٹ منیجمنٹ
لاہور میں عیدالاضحیٰ کے پہلے روز 15 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں اکٹھی کی گئی۔ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مطابق پہلے روز گزشتہ سال سے 20 فیصد زیادہ آلائشیں اٹھائی گئیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عید کے پہلے روز کی طرح باقی دو دنوں میں بھی بھرپور صفائی آپریشن کیا جائے گا اور شہریوں کے لیے ویسٹ بیگز دستیاب ہوں گے۔

راولپنڈی میں بھی عیدالاضحیٰ پر انتظامیہ کی جانب سے صفائی کے انتظامات کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

ناقص انتظامات کے باعث ہرگلی کوچے میں آلائشوں اور گندگی کے ڈھیر ہیں جبکہ شہریوں کی جانب سے شکایات کے باوجود عملہ نہیں پہنچ سکا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv