
(ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن کے فارم ہاؤس سے بھاگ نکلنے والے ساتوں مگر مچھوں کو دوبارہ پکڑ لیا گیا۔
سندھ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اسٹیل ٹاؤن پولیس کی نفری اور وائلڈ لائف عملے نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔ اسٹیل ٹاؤن فلٹر پلانٹ کے قریب فارم ہاؤس میں یہ تمام مگرمچھ موجود تھے۔
بارش کی وجہ سے دیوار کمزور ہوکر گرگئی جس کے بعد مگرمچھ فارم ہاؤس سے نکل کر ملحقہ علاقوں میں چلے گئے تھے۔
پولیس اور وائلڈ لائف اہلکاروں کی مدد سے 5 مگر مچھ گزشتہ روز ہی پکڑ لیے گئے تھے جبکہ باقی دو کو علاقے میں بارش کا پانی جمع ہونے والے جوہڑ سے آج پکڑا گیا۔
سندھ وائلڈ وائلڈ ڈپارٹمنٹ کے مطابق مگر مچھوں کو باحفاظت دوبارہ فارم ہاؤس میں چھوڑ دیا گیا ہے۔
Comments