Social

پاک بھارت کشیدگی، شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کا دورہ پاکستان منسوخ ہونیکا امکان

(ویب ڈیسک) لندن :پاک بھارت کشیدگی کے باعث شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کا دورہ پاکستان منسوخ ہونے کا امکان ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے باعث برطانوی شہزادے ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کا دورہ پاکستان خطرے میں پڑ گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستان بھارت کی موجودہ کشیدہ صورتحال کی وجہ سے برطانوی دفتر خارجہ کی جانب سے ڈیوک اور ڈچز آف کیمبرج کو پاکستان نہ جانے کی ہدایات دی جا سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کو رواں برس موسم خزاں میں پاکستان آنا تھا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv