Social

فواد چوہدری نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کو پاکستان کے استحکام کیلئے ضروری قرار دے دیا

(نیوز ڈیسک) اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے فیصلے کو پاکستان کے استحکام کیلئے ضروری قرار دیا ہے۔
توسیع کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ آرمی چیف کی عہدے میں توسیع کا نوٹیفکیشن موجودہ سکیورٹی حالات کی سنجیدگی کا ادراک ہے، ہم تاریخ کے اہم دوراہے پر ہیں اور جنرل باجوہ پاکستان کی سکیورٹی پالیسی کے تسلسل کی علامت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے اس فیصلے کو تاریخ میں جگہ ملے گی اور پاکستان کے استحکام کیلئے یہ فیصلہ سنگ میل ثابت ہو گا۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پیر کے روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سالہ توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv