Social

بھارت نے پاکستانی انڈس واٹر کمشنر کو پانی کا ڈیٹا فراہم کر دیا

(ویب ڈیسک) لاہور: پاکستان میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلا رابطہ ہوا ہے۔ پاکستان اور بھارت کےانڈس واٹر کمشنرز کے درمیان پانی کا ڈیٹا شیئر کرنے سے متعلق گفتگو ہوئی جس کے بعد بھارت نے پاکستانی انڈس واٹر کمشنر کو پانی کا ڈیٹا فراہم کردیا۔
ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ شام 7 بجے ملنے والے ڈیٹا کے مطابق بھارت نے دریائے ستلج پر ابھی تک 24 ہزار کیوسک پانی چھوڑا ہے۔ بھارت کے ہریکے بیراج اور فیروزپور بیراج پر پانی کا بہاؤ ڈیڑھ لاکھ کیوسک ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت، پاکستانی دریاؤں میں پانی چھوڑنے سے قبل سندھ طاس معاہدے کے تحت آگاہ کرنے کا پابند ہے۔
واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ روز بڑے سیلابی ریلوں کا رخ پاکستان کی جانب موڑا جس کے باعث پاکستانی دریاؤں میں بڑے پیمانے پر سیلاب کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv