Social

وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ، وزیر خارجہ کی کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ

(نیوزڈیسک) اسلام آباد:وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ، وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال حال پر کابینہ کو بریفنگ دی۔
تفصیلات کے مطابق ، وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر وفاقی کابینہ کے اراکین کو بریفنگ دی۔معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ مختلف وزرا نے عوامی ضروریات سے متعلق اقدامات پیش کیے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم ہدایت کر چکے ہیں کہ قابل عمل تجاویز پیش کی جائیں۔ وزیراعظم سٹیزن پورٹل اور وزیراعظم شکایات سیل ایک دوسرے سے معلومات شیئر کریںگے۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری چیلنج ہے تاہم اب ملک کی معیشت اب بہتر سمت میں جا رہی ہے۔ حکومت نے دیوالیہ اوروینٹی لیٹر پر موجود معیشت کو پاؤں پر کھڑا کیا۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 30 فیصد کمی آئی۔انہوں نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کم قیمت مکانات منصوبے کے لیے 5 ارب روپے قرض کی منظوری دی گئی جبکہ پاک ترک اسٹرٹیجک اکنامک فریم ورک کی بھی منظوری دی گئی۔ فریم ورک کے تحت 9 ورکنگ گروپس بنائے گئے ہیں جو 71 نکات آگے بڑھانے کا لائحہ عمل تیار کرینگےفردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ پاک ترک آزادانہ تجارتی معاہدہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ سی پیک کے تحت وسط ایشیائی ریاستوں اور ترکی کے ذریعے یورپ سے تجارت بڑھائینگے جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv