Social

بلاول بھٹو کا حکومت کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

(نیوز ڈیسک) اسلام آباد: بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ والد سے جیل میں ملاقات کی جن کو بغیر کسی جرم کے قید کیا گیا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ سرکاری ڈاکٹرز نے آصف زرداری کو اسپتال لے جانے کا مشورہ دیا ہے لیکن حکومت مشورہ نہیں مان رہیں ۔ حکومت کے خلاف عدالت جارہے ہیں،والد کو کچھ ہوا تو حکومت ذمہ دار ہوگی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری نے آصف زرداری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ طبی سہولیات فراہم نہ کرکے حکومت زرداری کو مارنے کی سازش کررہی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv