Social

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم نئے معاون خصوصی برائے اطلاعات تعینات ، نئے وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز ہوگئیں۔

(نیوزبیورو) پاکستان کی وفاقی حکومت نے مشیر اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کو ان کے عہدے سے ہٹا کر فوج کے سابق ترجمان لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو اس عہدے پر تعینات کر دیا ہے۔ سینیٹر شبلی فراز کو وزیر برائے اطلاعات و نشریات مقرر کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے حکومت نے پیر کو ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔ اس کے مطابق فردوس عاشق اعوان کو فوری ان کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے۔ شبلی فراز سینیٹ میں قائد اعوان ہیں اور حکمراں جماعت تحریک انصاف کے اہم رہنما سمجھے جاتے ہیں۔ نئے وفاقی وزیر اطلاعات منگل کو اپنے عہدے کا حلف اُٹھائیں گے۔
دوسری طرف چیئرمین سی پیک لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv