Social

وفاقی حکومت عوام کی جانوں پر معیشت کو ترجیح دے رہی ہے۔ بلاول بھٹو

(نمائندہ ٹی ایم نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے وفاقی حکومت عوام کی جانوں سے زیادہ معیشت کو ترجیح دے رہی ہے۔

سندھی زبان کے ذرائع ابلاغ کے ساتھ ایک انٹرویو میں بلاول کا کہنا تھا کہ ’اس وبا کے دوران پوری دنیا میں کہیں بھی عوام کی جانوں پر معیشیت کو ترجیح نہیں دی گئی لیکن ہماری وفاقی حکومت نے پہلے دن سے یہ پیغام دیا کہ عوام کی جانوں اور طبی عملہ کو ریلیف دینے سے ذیادہ اہم تعمیراتی شعبہ ہے۔ یہ ایک غلط پیغام ہے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی کورونا پرکافی حد تک قابو پانے کی واحد وجہ ہمارا متحد ہونا ہے جو پہلے دو ہفتوں میں بہت واضح تھا مگر بعد میں وفاق کی جانب سے صوبوں پر بے جا تنقید کی وجہ سے اس یکجہتی کو نقصان پہنچا۔

پیپلز پارٹی چیئرمین نے کہا کہ اگر 18ویں ترمیم کے ناقدین موجودہ وقت میں اس کو چھیڑیں گے تو وہ یاد رکھیں کہ ہر صوبہ زیادہ مالی امداد اور وسائل کا مطالبہ کرے گا کیونکہ اب تک وفاق نے کسی صوبے کی ایک روپے تک کی امداد نہیں کی۔

بلاول کا کہنا تھا کہ اس وقت قومی سطح پر ہماری اولین ترجیح صحت کا نظام ہونی چاہیے اور پورا ملک گواہ ہے کہ سندھ حکومت کی شعبہ صحت کی کارکردگی ملک میں سب سے بہتر ہے۔

انھوں نے کہا کہ پہلے ہی روز سے کورونا وائرس کا مقابلہ کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت، تمام تنظیمیں اور کارکنان عوام کو آگاہی دینے میں مصروف عمل ہیں۔

سندھ حکومت کے بروقت اٹھائے گئے حفاظتی اقدامات، لاک ڈاؤن اور دیگر صوبوں کی سندھ کے ان فیصلوں کی تائید نے پاکستان کو اٹلی، ووہان اور ایران بننے سے بچا لیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv