Social

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے صاحبزادہ محبوب سلطان اور اراکین اسمبلی کی ملاقات

(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیر اور اراکین اسمبلی نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران ترقیاتی منصوبوں سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کرنے والوں میں وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان، ایم این اے امیر سلطان، ارکان صوبائی اسمبلی رانا شہباز احمد اور عمر فاروق شامل تھے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور شفاف تکمیل کیلئے ٹیلی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی ہر سطح پر مانیٹرنگ کا میکانزم بنا لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی مانیٹرنگ کے خاطرخواہ نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ ترقیاتی منصوبے عوام کی ضرورت ہیں، ان کی بروقت تکمیل بہت اہم ہے۔ منصوبو ں کی نگرانی کا مقصد شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔ ڈویلپمنٹ پراجیکٹس میں لوٹ مار قصہ پارینہ ہے۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ دور دراز علاقوں بالخصوص جنوبی پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں میں جان بوجھ کر تاخیر کا رویہ برداشت نہیں۔ ترقیاتی منصوبے عوام کے خون پسینے کی کمائی سے بنائے جاتے ہیں، کسی کو لوٹ مار کی اجازت نہیں دیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شہر شہر دورے کرکے ترقیاتی منصوبوں کا خود جائزہ لے رہا ہوں۔ ہر بڑے چھوٹے ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر نظر ہے، بے ضابطگیاں نہیں کرنے دیں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv