Social

دو لڑکیاں غیرت کے نام پر قتل ۔ جنوبی وزیرستان پولیس

(نمائندہ ٹی ایم نیوز) صوبہ خیبر پختون خوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کی پولیس کے مطابق دو کم عمر لڑکیوں کو ایک لیک ہو جانے والی ویڈیو میں موجود مواد کی وجہ سے غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا ہے۔

درج کیے گئے مقدمے کے مطابق علاقہ شام پلین گڑیوم میں 16 اور 18 برس کی دو لڑکیوں کو ان کے چچا زاد بھائی نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔

درج مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ دونوں لڑکیاں آپس میں کزن ہیں اور چند دن قبل ان کی ایک وڈیو لیک ہوئی تھی جس میں موجود مواد کی وجہ سے انھیں غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا ہے۔

ڈسڑکٹ پولیس افسر جنوبی وزیرستان شوکت علی نے بی بی سی کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کے بارے میں انھیں کچھ اطلاعات ملی تھیں کہ تحصیل شکتو کے علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا ہے جس پر مقامی تھانہ رزمک کو تفتیش اور ضروری کاروائی کا کہا گیا ۔

مقامی تھانے کہ اہلکار ابتدائی تفتیش کے بعد مقدمہ درج کرکے ملزماں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں۔

انسانی حقوق کی کارکن گلالئی اسماعیل کے مطابق غیرت کے نام پر قتل ہونے والی لڑکیاں انتہائی کم عمر ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس واقعہ کی بنیاد ایک وڈیو کو بنایا گیا ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے چہروں پر واضح طور پر خوف ہے۔

وہ خوف زدہ ہیں اور یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ وڈیو میں موجود ایک لڑکی وڈیو سے بچنے کی کوشش بھی کررہی ہے۔ عملاً ان لڑکیوں کو ہراساں کیا گیا ہے۔

گلالئی اسماعیل کے مطابق وڈیو میں تین لڑکیاں نظر آرہی ہیں جن میں سے دو کو قتل کر دیا گیا ہے البتہ ایک لڑکی ابھی تک زندہ ہے اور غائب ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv