Social

پاکستانی طلبہ کو سعودی عرب کی 25 جامعات میں اسکالرشپس ملیں گی

ریاض ( نیوز ڈیسک) سعودی عرب کی جانب سے پاکستانی طلبہ کے لیے 25 جامعات میں اسکالرشپس کا اعلان کیا گیا ہے ، اس حوالے سے پاکستانی ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) سے معلوم ہوا ہے کہ سعودی عرب کی جامعات میں پڑھنے کے خواہش مند پاکستان طلبہ اپنی من پسند یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر درخواست جمع کرواسکتے ہیں ، یہ وظائف پولیٹیکل سائنس، قانون، ایجوکیشن، ایڈمنسٹریشن، معاشیات، انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس، ایگری کلچر، عربی/اسلامک اسٹڈیز اور میڈیا سائنس میں دیے جائیں گے۔
بتایا گیا ہے کہ اسکالر شپس حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ طالب علم کا تعلق پاکستان یا آزاد کشمیر سے ہو ، یہ وظائف 75 فیصد پاکستان سے آنے والے طالب علموں کو دیے جائیں گے جب کہ 25 فیصد سعودی عرب میں مقیم پاکستانی طلبہ اس سے مستفید ہوسکیں گے۔

دوسری طرف سعودی عرب نے قومی مصنوعات اور ملکی زرعی پیداوار کے تحفظ اور حوصلہ افزائی کے لئے 99 اشیا کی کسٹم ڈیوٹی میں ترمیم کی ہے ، ٹیکس، کسٹم اتھارٹی کے چیئرمین اور وزیر خزانہ محمد الجدعان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 99 اشیا کی کسٹم ڈیوٹی میں ترمیم کی منظوری دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ترمیم شدہ نئی کسٹم ڈیوٹی پرعمل درآمد گزشتہ اتوار سے شروع کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جن 99 اشیا کی کسٹم ڈیوٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں تازہ اور فروزن ٹماٹر، خشک یا سبز پیاز، کھیرا، گاجر، بینگن، بھنڈی اوردھنیا وغیرہ سبزیاں شامل ہیں، ان پر 15 فیصد کسٹم ڈیوٹی مقرر کی گئی ہے۔ تربوزاور خربوزے پر پندرہ فیصد ڈیوٹی ہوگی جو کہ پہلے نہیں تھی جبکہ لیموں اور انگور کے شربت پر 12 فیصد ڈیوٹی کو بڑھا کر 15 فیصد کردیا گیا ہے۔
آم اور امرود کے شربت پر 5 کے بجائے 10 فیصد ڈیوٹی ہوگی۔ انڈوں پرکسٹم ڈیوٹی 20 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد تک کردی گئی۔ بھیڑ اوربکرے پر کوئی ڈیوٹی نہیں تھی جبکہ اب 7 فیصد کسٹم ڈیوٹی لاگو ہو گی۔ بارہ قسم کی مچھلیوں پر 6 سے 15 فیصد تک کسٹم ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv