Social

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو فی الحال گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا اعلان: فیٹف اعلامیہ

برلن (نیوز ڈیسک) ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق جرمنی کے شہر برلن میں جاری ایف اے ٹی ایف کا اجلاس اختتام پذیر ہو گیا۔ اجلاس کے اختتام پر صدر ایف اے ٹی ایف کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس میں اعلان کیا گیا کہ پاکستان نے بہترین کارکردگی دکھائی، گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے تمام شرائط پر عمل کیا گیا، پاکستان نے 34آئٹمز پر مبنی اپنے دو پلان مکمل کرلیے ہیں۔
پاکستان کو فی الحال گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے مزید کچھ کرنے کی ضرورت نہیں، تاہم پاکستان کا دورہ کر کے شرائط کی تکمیل کی تصدیق کی جائے گی، کورونا صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے جلد ازجلد پاکستان کا دورہ کیا جائے گا۔

فیٹف وفد کے دورہ پاکستان کے بعد رواں سال اکتوبر میں ایف اے ٹی ایف کے اجلاس کے دوران پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

مزید برآں وزیرمملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان کیلئے بھی دوسرے ممالک کی طرح گرے لسٹ سے نکلنا ضروری ہے ،ہمارا طریقہ کار مختلف رہا، ہمیں دو ورکنگ پلان پر ایک ہی وقت میں کام کرنا پڑا، امید جلد گرے لسٹ سے نکل جائیں گے تاکہ معیشت بہتر ہوسکے،پاکستان نے اپنا کیس بڑی وضاحت کے ساتھ پیش کردیا ہے، ایف اے ٹی ایف کے اعلان سے قبل کسی قسم کی قیاس آرائیوں سے گریز کیا جانا چاہئے۔
وزیرمملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھرنے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارا کام تھا سفارتی سطح پر چیزوں کو منوانا، ہمارا کام تھا ہم نے فیٹف میں اپنا کیس بھرپور طریقے سے لڑا، ہم نے گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے سفارتی محاذ پر بڑا کام کیا۔،میں سمجھتی ہوں پاکستان نے اس سلسلے میں بڑا طویل عرصہ سفر کیا ہے، ہماری کوشش ہے ساری محنت کو ضائع نہ جانے دیں۔
انہوں نے کہا کہ جس نے جتنا کریڈٹ لینا ہے لے لے،ہمارا کام پاکستان کو مشکل سے نکالنا ہے، ہم پاکستان کیلئے کام کررہے ہیں ہمیں کریڈٹ لینے دینے سے فرق نہیں پڑتا۔ مزید برآں وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے فیٹف کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکلنے یا رہنے سے متعلق قیاس آرائیاں نہ کی جائیں، گرے لسٹ سے متعلق قیاس آرائیاں نہ کی جائیں یہ مناسب نہیں۔
انہوں نے کہا کہ جرمنی میں منعقدہ فیٹف اجلاس کا بیان ابھی جاری ہونا ہے ،وزارت خارجہ میں (آج) ہفتے کو اس کی تفصیلات بیان کی جائیں گی۔دوسری جانب جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کے ترجمان نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک کی اطلاعات ہیں کہ اس بار معاملہ پاکستان کے حق میں جائے گا۔انہوں نے کہا کہ معاملات پاکستان کے حق میں جاتے دیکھائی دیتے ہیں، اجلاس میں دیگر ممالک کی رضامندی اور تسلی بھی معنی خیز ہوتی ہے۔
پاکستان گرے لسٹ سے نکلتا ہے تو بھی معاملات طے ہونے میں 7 سے 8 ماہ لگ سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گرے لسٹ سے نکلنے پر فیٹف ٹیم جائزے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی۔قبل ازیں دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے تمام اہداف پورے کرلیے ہیں، جس کے بعد پاکستان کے فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔دفتر خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے اجلاس کیلئے متعلقہ امور کی نگرانی وزارت خارجہ کے سپرد کردی گئی ہے، جس کے بعد وزارت خارجہ نے اس حوالے سے محتاط حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ فیٹف کا 4 روزہ اجلاس 13 سے 17 جون تک برلن میں ہوگا، جس میں پاکستان سے متعلقہ امور 15 اور 16 جون کو پلینری سیشن میں زیر غور آئینگے، اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے حنا ربانی کھر وفد کے ہمراہ برلن جائیں گی۔ایف اے ٹی ایف کے آئندہ اجلاس سے پاکستان کیلئے اچھی خبر سامنے آنے کا امکان ہے، پاکستان نے گرے لسٹ سے وائٹ لسٹ میں واپسی کے تمام اہداف پورے کرلیے ہیں۔
خیال رہے کہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کے عالمی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) نے گزشتہ اجلاس میں پاکستان کو جون تک گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، اجلاس میں پاکستان کو جون تک اہداف حاصل کرنے کا وقت دیا گیا ہے۔ایف اے ٹی ایف کے مطابق 27 میں سے 26 نکات پر پاکستان نے کام کر لیا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv