پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما نثارکھوڑو کاکہناہےکہ سیاسی سرگرمیوں سے کسی نے کسی کو نہیں روکا، پی ایس پی کو ریڈ زون میں آنے کو منع کیا تھا لیکن وہ نہ مانے ، حکومت کو اپنی رٹ قائم کرنا ہوتی ہے ۔نثارکھوڑو نےسہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندر کے 765ویں عرس کے موقع پر مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پی ایس پی نے ریڈ زون میں آکر وزیراعلیٰ ہاؤس پردھرنا دینےکی ضد کی تھی۔
Comments