Social

عالمی عدالت انصاف:کلبھوشن پربھارتی درخواست کی سماعت آج ہوگی

ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں عالمی عدالت انصاف آج بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کے مقدمے کی سماعت کرے گی، پاکستان بھارتی جاسوس کے خلاف اپنے مقدمے کا بھر پور دفاع کرے گا۔بھارتی جاسوس نے پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں کا اعتراف کیا ہے ، پاکستان کی پانچ رکنی قانونی ٹیم آج ہیگ میں واقع انٹر نیشنل کورٹ آف جسٹس میں اپنا مقدمہ پیش کرے گی، کارروائی کا آغاز پاکستان کے وقت کے مطابق آج سہ پہر ہو گا۔بھارت نے ایک درخواست کے ذریعے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا ہے۔رائع کے مطابق پاکستان کی 5 رکنی ٹیم عالمی عدالت انصاف میں پیش ہو کر اپنےمقدمے کا دفاع کرے گی، بھارت کی 13رُکنی قانونی ٹیم بھی ہیگ پہنچ چکی ہے۔ذرائع کے مطابق کلبھوشن جادیو کاپاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کا اعتراف پاکستان کے مقدمے کا اہم نقطہ ہے، بھارتی جاسوس نے بلوچستان میں دہشت گرد کارروائیوں کے لیے فنڈز فراہم کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ذرائع کے مطابق بھارت نے کلبھوشن جادیو کا معاملہ عالمی عدالت انصاف میں اٹھا کر عجلت کا مظاہرہ کیا ہے، جبکہ عالمی عدالت انصاف نےبھی کارروائی کا آغاز بے مثال عجلت میں کیا ہے،جس پر بین الاقوامی برادری بھی حیران ہے۔انونی ماہرین کےمطابق بھارت کا کیس کمزور ہےاور وہ مقدمے کے ریعےسیاست کر رہا ہے۔کومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جبکہ بھارت میڈیا کے ذریعے منظر کو دھندلانے کی کوشش بھی کررہاہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے کیس کی تیاری میں 4ماہ لگائے ، جبکہ پاکستان کو کیس کی تیاری کے لیے صرف 2دن ملے ہیں، کم وقت کے باوجود پاکستان اپنے کیس کا بھر پور دفاع کرے گا اور بھارتی عزائم کو بے نقاب کرے گا۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی عدالت انصاف کو بھارت کی غلط بیانیوں سے آگاہ کرے گا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv