Social

جوڈیشل مجسٹریٹ نے عمران ریاض کو سول لائن مقدمے سے ڈسچارج کر دیا

لاہور(نیوز ڈیسک) جوڈیشل مجسٹریٹ نے عمران ریاض کو سول لائن مقدمے سے ڈسچارج کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آج اینکر عمران ریاض خان کو کینٹ کچہری پیش کیا گیا۔ عمران ریاض کے وکیل اظہر صدیق نے دلائل پیش کیے۔۔عدالت نے عمران ریاض کے خلاف سول لائن مقدمہ ختم کر دیا ہے۔ جس کے بعد پولیس عمران ریاض کو لاہور ہائیکورٹ میں پیش کرے گی۔
عمران ریاض کو جسٹس علی باقر نجفی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ میں صحافی عمران ریاض کیخلاف مقدمات خارج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت عمران ریاض کے وکیل علی اشفاق نے عدالت کو بتایا کہ عمران ریاض کو اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار کیا گیا۔ جس دن مقدمات درج ہوئے اس سے اگلے دن ہم عدالت میں پیش ہوئے۔

پانچ صحافیوں پر مقدمات درج کئے گئے۔ وکیل نے نشاندہی کی کہ اختلاف رائے کی بنیاد پر صحافیوں کیخلاف مقدمات درج کئے جا رہے ہیں۔آئین اظہار رائے کی اجازت دیتا ہے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے عمران ریاض کے خلاف مقدمات خارج کرنے کے لیے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران ریاض خان کے خلاف مقدمات خارج کرنے کے لیے درخواست دائر کی۔
درخواست عمران ریاض کے وکیل علی اشفاق کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔حکومت کے بغیر کوئی شخص بغاوت کا مقدمہ درج نہیں کرا سکتا۔مقدمات بدنیتی کی بنیاد پر درج کیے گئے۔ گذشتہ روز صحافی عمران ریاض کو پرائیوٹ نمبر پلیٹ والی گاڑی میں چکوال سے لاہور منتقل کیا گیا تھا۔پولیس نے تعاقب کرنے پر اینکر پرسن کے وکیل کو متعدد بار دھوکا دینے کی کوشش بھی کی۔عمران ریاض کے وکیل کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی عملے نے تعاقب کرنے پر متعدد مرتبہ وکیل عمران ریاض کو دھوکا دینے کی کوشش کی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv