Social

پاکستانی ٹیم کی جیت بین الاقوامی میڈیا پر بھی چھائی رہی

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی شاندار اور تاریخی فتح بین الاقوامی میڈیا پر بھی چھائی رہی بھارتی اخبار ، دی ہندو‘ نے بھی ٹیسٹ کے آخری لمحات میں پاکستان کی فتح کو شاندار انداز میں سراہا اور اسے مصباح الحق اور یونس خان کے لیے بہترین فیئرویل قرار دیا۔العربیہ ٹی وی کی ویب سائٹ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنے پر کہا کہ ریٹائر ہونے والے مصباح اور یونس کے لیے یہ یاد گار موقع ہوگا۔کرکٹ ویب سائٹ نے تبصرہ کیا کہ پاکستان کے خلاف آخری ٹیسٹ میں مزاحمت کرنے والے روسٹن چیز کھڑے رہ گئے، ڈرامائی انداز میں فتح کے بعد پاکستان کے مصباح اور یونس کو یادگار طریقے سے الوداع کیا گیا۔کرکٹ آسٹریلیا کی ویب سائٹ نے کہا کہ اگر چہ ویسٹ انڈیز کے ٹیل اینڈرز کو آؤٹ کرنے کی کوشش میں پاکستانی کرکٹرز کے پسینے چھوٹ گئے لیکن فتح کا جشن اور اپنے دو سینئر کھلاڑیوں کو فیئرویل دینا ، دیومالائی قصے کہانی جیسا لگا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv