Social

لاپتہ افراد کی بازیابی ، کمیشن آئندہ پیر سے سماعت کرے گا

حکومت پاکستان کا لاپتہ افراد کی بازیابی کےسلسلے میں قائم کمیشن آئندہ پیر سے کوئٹہ میں سماعت کرےگا۔محکمہ داخلہ قبائلی امور بلوچستان کےایک اعلامیہ کے مطابق کمیشن سماعت کاآغاز22مئی سےکوئٹہ میں سول سیکریٹریٹ میں قائم سکندرجمالی آڈیٹوریم مں ہوگا، کمیشن کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر 26مئی تک جاری رہےگی۔اعلامیہ کےمطابق کمیشن مجموعی طور پر56لاپتہ افرادکےکیسز کی سماعت کرےگا۔محکمہ داخلہ قبائلی امور بلوچستان کا کہنا ہے کہ لاپتہ افرادکےکیسزکاتعلق کوئٹہ،قلعہ عبداللہ، خضدار اور لسبیلہ، قلات، چاغی، مستونگ، تمبو نصیرآباد، نوشکی،کیچ، آواران اورکچھی سے ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv