Social

چھ پاکستانیوں پر حرم مدینہ میں توہین کا جرم ثابت،سزا سنا دی گئی.ذرائع

مدینہ منورہ(نیوز ڈیسک) چھ پاکستانیوں پر حرم مدینہ میں توہین کا جرم ثابت ہونے کے بعد تین پاکستانیوں کو دس دس سال کی سزا سنائی گئی ،تین پاکستانیوں کو آٹھ آٹھ سال کی سزا سنائی گئی،دس سال سزا پانے والوں میں انس ، ارشاد اور محمد سلیم شامل ہیں ،آٹھ سال کی سزا پانے والوں میں خواجہ لقمان ، محمد افضل اور غلام محمد شامل ہےمدینہ منورہ کی عدالت نے چھ مجرموں کو بیس بیس ہزار ریال جرمانہ اور موبائل فون بھی ضبط کر لیے،چھ مجرموں پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور دیگر وزراء کو حرم مدینہ میں بدتمیزی اور توہین حرم کے باعث جرم ثابت ہونے پرُسزا سنائی ،وفاقی وزراء وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ رمضان المبارک کے آخری ایام میں سرکاری دورے پر مدینہ گئے تھے۔

دو کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے جو عابد شیر علی کے قریبی ساتھی ہیں خواجہ لقمان اور انس .زرائع کے مطابق خواجہ لقمان اور انس کو رہا کروانے کے لیے حکومتی سطح پر سفارت خانہ کو لیٹر بھی لکھا جا چکا ہے ۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv