Social

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں

نیویارک (نیوز ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں جس کی وجہ کساد بازاری کے خدشات اور چین کے خام درآمدات کی بحالی کےعمل میں سست روی ہے۔برینٹ کروڈ فیوچر 74 سینٹس ( 0.8 فیصد) کمی کے ساتھ کر 94.18 ڈالر فی بیرل پر آگیا ۔

اگلے مہینے کی قیمتیں گزشتہ ہفتے فروری کے بعد سے کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں ،یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 67 سینٹس(0.8 فیصد) کمی کے ساتھ 88.34 ڈالر فی بیرل پر آ رہا ، ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 9.7 فیصد تک کمی آ چکی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق چین، دنیا کے سب سے بڑے خام تیل درآمد کنندہ نے جولائی میں 8.79 ملین بیرل یومیہ کروڈ درآمد کیا، جو جون میں چار سال کی کم ترین سطح سے زیادہ ہے، لیکن پھر بھی ایک سال پہلے کے مقابلے میں 9.5 فیصد کم ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv