خانیوال کےعلاقے جہانیاں میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے4دہشت گردمارےگئے۔سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردعثمان بسرااورعبدالرحمان ساتھیوں سمیت ایک گھر میں چھپےہوئےتھے،سی ٹی ڈی کے چھاپے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی،جوابی فائرنگ سے 4ملزمان مارے گئے۔دہشت گردوں کے قبضہ سے 10کلو بارودی مواد، دستی بم اوراسلحہ بھی برآمد کیا گیاہے۔
Comments