Social

مستونگ میں دھماکا، 3 اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے میں دیسی ساختہ بم کے دھماکے میں 3اہلکاروں سمیت 4افراد زخمی ہوگئے۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ کےعلاقے اسپلنجی میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی کہ گاڑی کے قریب د یسی ساختہ بم کا دھماکا ہوا جس کے باعث تین سیکورٹی اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔دھماکے میں سیکورٹی فورس کی گاڑ ی کونشانہ بنایاگیا،دھماکے سےسیکورٹی فورسز کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔دھماکے کےبعد سیکورٹی اہلکاروں نےعلا قے کو گھیر ےمیں لےلیا۔واضح رہے کہ ہفتہ رفتہ کے دوران کوئٹہ کےنواحی علاقے مارگٹ میں دھماکہ ہواتھاجس میں دو سیکورٹی اہلکارزخمی ہوئے تھے جبکہ مستونگ میں تین روزقبل ہونے والے خود کش حملہ میں 28افراد جاں بحق ہوگئےتھے، حملےمیں جمعیت علما اسلام (ف) کےسینئررہنما مولاناعبدلغفورحیدری سمیت 42افرادزخمی بھی ہوئےتھے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv