Social

میرپور میں 15 فٹ لمبا اژدھا نکل آیا، شہریوں نے ڈنڈوں کے وار سے اژدھے کو مار دیا

میرپور(نیوز ڈیسک) میرپور آزاد کشمیر میں لوگوں نے بکری کو بچانے کے لیے 15 فٹ لمبا اژدھا مار دیا۔تفصیلات کے مطابق میرپور آزاد کشمیر کے نواحی علاقے چتر پڑی کے مقام پر 15 فٹ لمبا اژدھا نکل آیا، شہریوں نے ڈنڈوں کے وار سے اژدھے کو مار دیا۔
رپورٹ کے مطابق اژدھے نے بکری کو نگلنے کی کوشش کی جس پر مقامی افراد نے ڈنڈوں کے وار کرکے اژدھا مار دیا۔

لوگوں کی بڑی تعداد اژدھے کو دیکھنے کے لیے جمع ہو گئی، لوگوں نے اژدھے کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔اس حوالے سے کچھ ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن میں 15 فٹ لمبے اژدھے کو دیکھا جا سکتا ہے۔ لوگوں نے اسی علاقے میں پہلے بھی کئی اژدھے پکڑے ہیں جنہیں وائلڈ لائف کے اہلکاروں کے حوالے کر دیا جاتا تھا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv