Social

پاکستان کے بعد ایک اور اسلامی ملک سوڈان میں سیلاب نے تباہی مچا دی، سینکڑوں افراد جاں بحق

خرتوم (نیوز ڈیسک) پاکستان کے بعد ایک اور اسلامی ملک میں سیلاب نے تباہی مچا دی، سینکڑوں افراد جاں بحق۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈان میں مون سون بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے رہائشی علاقوں کا رخ کرلیا اور راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بعد ایک اور اسلامی ملک میں سیلاب نے تباہی مچا دی۔
عالمی خبر رساں ادارے نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسلامی ملک سوڈان میں مون سون بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں اب تک 112 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ سوڈان میں مسلسل بارشوں اور سیلاب سے ہونی والی ہلاکتوں کی تعداد 112 ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق بارشوں اور سیلاب میں مجموعی طور پر 112 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

35ہزار کے قریب بھر مکمل تباہ ہو گئے، جبکہ 50 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ سوڈان میں اس وقت سیاسی بحران بھی عروج پر ہے۔ طویل عرصے تک حکمراں رہنے والے عمر البشیر کی عوامی احتجاج کے بعد معزولی سے اب تک مستحکم حکومت نہیں بن سکی ہے۔سیلاب سے 2 لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ پناہ گاہوں میں سہولیات کا فقدان ہے۔ وبا پھوٹ پڑی ہے اور سب سے زیادہ بچے اور خواتین بیمار پڑ رہے ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv