کابل (نیوز ڈیسک) افغان دارالحکومت کابل میں دھما کے سے روسی سفارت خانے کے 2ملازمین ہلاک ہو گئے۔چینی خبر رساں ایجنسی نے روسی وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ پیر کو مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 50 منٹ پر ایک نامعلوم عسکریت پسند نے کابل میں روسی سفارت خانے کے قونصلر سیکشن کے داخلی راستے کے بالکل قریب دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا جس سے روسی سفارت خانے کے 2ملازمین ہلاک ہو گئے۔
رپورٹ میں مزیدبتایا گیا کہ دھماکہ متاثرین میں افغان شہری بھی تھے اور روسی سفارت خانہ تحقیقات کرنے والی افغان سکیورٹی سروسز کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے ۔ادھر کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ یہ دہشت گردی کی کارروائی ہے جو کہ بالکل ناقابل قبول ہے۔
Comments