Social

امریکی محکمہ خا رجہ نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی مرمت کیلئے سامان اورآلات فروخت کرنےکی منظوری دے دی

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) پاکستان کیلئے ایف 16 طیاروں سے متعلق اچھی خبر، امریکا اور پاکستان کے درمیان اہم معاہدہ طے پا گیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خا رجہ نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی مرمت کیلئے سامان اورآلات فروخت کرنےکی منظوری دے دی۔

امریکی ادارے یو ایس ڈیفنس سکیورٹی کو آپریشن ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے حکومت پاکستان کو پاکستان ائیرفورس کی ایف 16 فلیٹ کیلئے متعلقہ اوزار اور سامان فروخت کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے ایف 16 طیاروں کی سسٹینمنٹ اور سپورٹ پروگرام کیلئے امریکی حکومت سے یہ مطالبہ کیا گیا تھا۔ پینٹا گون کے بیان کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے 45 کروڑ ڈالرز معاہدے کی منظوری دی ہے، اس کا ٹھیکہ لاکہیڈ مارٹن کارپوریشن کو دیا جائے گا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv