Social

عمران خان خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی گفتگو

لندن (نیوز ڈیسک) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عمران خان خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں، عدالت نے اپنا ارادہ ظاہر کر دیا، ان پر فرد جرم عائد ہونے جا رہی ہے۔انہوں نے سماء نیوز سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ عمران خان ملک کو انارکی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں، وہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں، عدالتی فیصلے سے پہلے سوشل میڈیا پر بدتمیزی شروع ہو چکی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ عدالت نے اپنا ارادہ ظاہر کر دیا کہ عمران خان پر فرد جرم عائد ہو گی۔طلال، دانیال اور نہال ہاشمی کو تو آنا فاناَ سزا دی دی گئی۔ہمارے تینوں رہنماؤں کی اسمبلی رکنیت ختم کی گئی۔نہال ہاشمی کو ایک ماہ جیل بھی کاٹنی پڑی، عمران خان کوئی بچہ تو نہیں ہے۔۔

جبکہ دوسری جانب سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھی پنجاب سے پہلے وفاقی حکومت ختم کرنے کا دعوی کر دیا ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ڈر کی وجہ سے الیکشن بھی ملتوی کر دیے ہیں جن علاقوں میں الیکشن تھے ان جگہوں پر سیلاب ایا ہی نہین تھا عمران خان کو نا اہل کر کے سائئیڈ پر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

بنی گالہ کے باہر ان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان پر ہمیں مکمل اعتماد کا اظہار ہے عمران خان کو ٹیکنیکل طریقے سے سائیڈ پر کیا جا رہا ہے لیکن عوم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکمران عمران خان کی عوامی مقبولیت دیکھ چکے ہیں اور ضمنی الیکشن سے بھاگ رہے ہیں پاکستان مین اس وقت سیلاب کی وجہ سے بہت پانی ایا ہے لیکن حکمران عمران کان پر کیسز بنا رہے ہین اور ان کو ٹیکنیکل طریقے سے آوٹ کرنا چاہ رہے ہیں لیکن عوام یہ ہر گز نہیں ہونے دیں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ مینڈیٹ سے محروم حکومت سے یہ عمران خان کو سائیڈ پر ارہ حکومت کی پوزیشن میں انا چاہتے ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv