Social

آرمی چیف کا مدت پوری ہونے پر سبکدوش ہونے کا عندیہ ، جنرل قمر جاوید باجوہ کی واشنگٹن میں غیر رسمی گفتگو

واشنگٹن ،(نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دوسری تین سالہ مدت پوری ہونے پر سبکدوش ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دو ماہ بعد عہدے کی دوسری مدت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہو جاؤں گا،مسلح افواج نے خود کو سیاست سے دور کر لیا ہے ، اپنے وعدے کے مطابق عملدرآمد کریں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں ظہرانے میں شرکت کی ، اس موقع پرپاک فوج کے سپہ سالار نے عہدے کی مقررہ مدت پوری ہونے پر ریٹائرمنٹ کا اعادہ کرتے ہوئے اپنی غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ دو ماہ بعد دوسری مدت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہو جاؤں گا، اس بات کا اظہار پہلے بھی کیا جا چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلح افوج نے خود کو سیاست سے دور کر لیا ہے اور اپنے وعدے کے مطابق عمل کریں گے ، لاغر ملکی معیشت کو بحال کرنا معاشرے کے تمام طبقات کی اولین ترجیح ہونی چاہیے،مضبوط معیشت کے بغیر قوم اپنے اہداف حاصل نہیں کر سکے گی کیونکہ مضبوط معیشت کے بغیر کوئی سفارت کاری نہیں ہو سکتی۔

دریں اثنا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ امریکا کے دوران سیکرٹری دفاع جنرل (ر) لائیڈ جیمز آسٹن ، مشیر قومی سلامتی جیکب جیرمیا سلیوان اور ڈپٹی سیکرٹری آف اسٹیٹ وینڈی روتھ شرمن سے ملاقاتیں کی ہیں، جن میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورت حال سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون پرگفتگو کی گئی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv