Social

پنجاب : مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن،3 افراد گرفتار

پنجاب کے مختلف اضلاع میں پولیس اور حساس اداروں کا سرچ آپریشن 3 افراد کو گرفتار کرکے اُن کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیاہے۔ملتان میں رات گئے پولیس اور جوائنٹ ٹاسک فورس نے مظفرآباد اور نواحی علاقہ میں سرچ آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران پولیس نے 3 افراد افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ٹوبہ ٹیک سنگھ میں حساس اداروں اور پولیس نے 326گ ب میں سرچ آپریشن کیاجبکہ سرچ آپریشن کے دوران 35 گھروں کی تلاشی اور 48 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی جبکہ منڈی بہاؤالدین میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا تاہم بائیو میٹرک تصدیق کے بعد زیر حراست افراد کو چھوڑ دیا گیا ۔بہاول نگر کی تحصیل چشتیاں ، ہارون آباد اور ملحقہ علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے ایک شخص کو حراست میں لیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv