Social

ارشد شریف سے متعلق انتہائی قابل اعتراض ٹوئٹ کرنے کا معاملہ، مریم نواز نے معافی مانگ لی

لاہور(نیوز ڈیسک) ارشد شریف سے متعلق انتہائی قابل اعتراض ٹوئٹ کرنے کا معاملہ، مریم نواز نے معافی مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ارشد شریف کی میت کی تصویر پر انتہائی قابل اعتراض ٹوئٹ کرنے والی مریم نواز نے عوام اور صحافیوں کی شدید تنقید کے بعد اپنا متنازعہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دیا۔


اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ میرے ٹوئٹ کا مقصد کسی کا مذاق اڑانا نہیں بلکہ ماضی سے سبق سیکھنا تھا، میں ٹوئٹ کو ختم کر رہی ہوں اور اس سے متاثرہ افراد کو پہنچنے والی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہوں، میرا ان کو تکلیف پہنچانے کا ارادہ کبھی نہیں تھا، اس تکلیف سے کبھی کسی کو اس نہ گزرنا پڑے، سوگوار خاندان کے لیے دعائیں۔
جبکہ اس سے قبل سینئر صحافیوں کی جانب سے مریم نواز کی انتہائی قابل اعتراض ٹوئٹ کی شدید مذمت کی گئی۔





اینکر شہزاد اقبال نے کہا کہ مریم نواز نے اپنی ذہنیت کی عکاسی کی، کل سے ارشد شریف کے قتل پر ایک لفظ نہیں کہا، یہ انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے۔


جبکہ اینکر شاہزیب خانزادہ نے بھی مریم نواز کی ٹوئٹ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے شرمی کی حرکت کی گئی۔
ناصرف مریم نواز کوارشد شریف کےحوالے سےٹویٹ ڈیلیٹ کرنا چاہیئےبلکہ معافی بھی مانگنی چاہیئے۔کسی بھی انسان کو ذیب نہیں دیتاکہ کسی کی موت پر یہ سوچے کہ اس نے اپنا حساب برابر کرنا ہے۔ یہ وقت ارشد شریف کے لواحقین کے ساتھ کھڑا ہونے اور انہیں انصاف دلانے کا ہے، نہ کہ ایسے بیانات کا۔ مریم نواز کے انتہائی قابل اعتراض ٹوئٹ پر فواد چوہدری کا بھی شدید ردعمل سامنے آیا۔



فواد چوہدری کاکہنا ہے کہ اس بیان سے ارشد شریف کی توہین کرنا مقصد تھا لیکن اس بیان سے آپ کی ذہنیت مزید آشکار ہوئی ہے،آپ کو شرم آنی چاہئے تھی اس وقت جب پورا ملک ارشد شریف کی شہادت سے دکھ اور گریہہ کی کیفیت ہے آپ نے صرف ارشد کی والدہ اور خاندان کے دکھ میں نہیں ہر پاکستانی کے دکھ میں اضافہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے سینئر صحافی ارشد شریف کے دردناک قتل کے بعد دئیے گئے ردِعمل پر سوشل میڈیا پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔ مریم نواز نے ارشد شریف کے تابوت کی تصویر کو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اسے ری ٹویٹ کرتے ہوئے اچھا نہیں لگ رہا لیکن یہ بنی نوع انسان کے لیے ایک سبق ہے جسے ہم سب کو اپنانا چاہیے۔
مریم نواز کی جانب سے ری ٹویٹ کی گئے ٹویٹ میں صارف نے کہا تھا کہ یہ اینکر کہتا تھا کہ نوازشریف نے اپنی مرحومہ ماں کو پارسل کرکے بھیجا ہے، اس اینکر نے بہت پروگرام کیے جس میں دوسروں کی بیماری اور موت کا مذاق اڑایا۔ آج دیکھیں وہ وقت خود اس اینکر پر آگیا۔
مریم نواز کی جانب سے مذکورہ ٹویٹ شئیر کرنے پر سینئر صحافیوں اور سیاستدانوں کی جانب سے سخت تنقید کی گئی۔
سوشل میڈیا پر مریم نواز سے مرحوم ارشد شریف کے بارے میں نامناسب بیان دینے پر معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ ایک ایسا وقت جب مریم نواز کو مرحوم کے اہلخانہ سے ہمدردی کا مظاہرہ کرنا چاہئیے تھا، ایسا ردِعمل ان کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہوگا۔ سینئر صحافی مہر بخاری نے مریم نواز پر سخت تنقید کرتے ہوئے ارشد شریف کے کچھ پرانے ٹویٹس کے سکریشن شارٹس شئیر کیے جن میں مرحوم کی جانب سے کلثوم نواز کے لیے نیک کلمات ادا کیے گئے تھے جب کہ ایک ٹویٹ میں ارشد شریف نے مریم نواز کی صحتیابی کے لیے بھی دعا کی گئی تھی۔
ایک صحافی بشیر چوہدری نے کہا قومی لیڈرز تنقید کو خندہ پیشانی سے سہتے ہیں اور اپنے مخالفین کے دکھ درد میں بھی شریک ہوتے ہیں۔ ارشد شریف کی زندگی میں ان سے آپ اختلاف کا حق رکھتی تھیں ناحق مارے جانے پر آواز اٹھانے کے بجائے ایسی ٹویٹس کو ری ٹویٹ کرکے غمزدہ خاندان کے زخموں پر نمک تو نہ چھڑکیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مریم صفدر نے جب بھی بات کی ہے فتنہ ہی پھلایا ہے۔ فساد کے علاوہ بھی کوئی کام کرلیا کرو۔ ارشد شریف اس دنیا میں نہیں لیکن آپکا ظرف سب نے دیکھ لیا ہے۔اس کے علاوہ بھی کئی سینئر صحافیوں نے مریم نواز کے ٹویٹ کی مذمت کرتے ہوئے ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ کیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv