Social

آج عمران خان لبرٹی چوک سے سیاست کے آخری 5 اوور کرانے جارہے ہیں، شیخ رشید

لاہور(نیوز ڈیسک) آج عمران خان لبرٹی چوک سے سیاست کے آخری 5 اوور کرانے جارہے ہیں۔ آج میں خود بھی لبرٹی چوک جاؤں گا، لانگ مارچ جمعہ کو راولپنڈی پہنچے گا، دعا ہے کہ لانگ مارچ امن و امان، آئین اور قانون کے مطابق مقاصد حاصل کرے، شیخ رشید۔تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے رہنما اور پی ٹی آئی کے حلیف شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک حالیہ ٹویٹ میں کہا ہے کہ آج عمران خان لبرٹی چوک سے سیاست کے آخری 5 اوور کرانے جا رہا ہے۔
سینیئر سیاستدان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ آج میں خود بھی لبرٹی چوک جاؤں گا، لانگ مارچ جمعہ کو راولپنڈی پہنچے گا، دعا ہے کہ لانگ مارچ امن و امان، آئین اور قانون کے مطابق مقاصد حاصل کرے۔


سابق وفاقی وزیر نے ایک بار پھر پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ نومبرمیں آر یا پار ہوجائے گا، شہباز شریف نے نومبر میں جتنے غیر ملکی دورے کرنے ہیں کر لیں، اسلام آباد سے ہی عوام نکل آئے تو کرپٹ ٹولے کو بھاگنے کی جگہ نہیں ملے گی۔
دوسری جانب مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں کسی قسم کا فساد پیدا نہیں ہونا چاہیے، بطور وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھیں۔مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی پہلے پاکستانی ہیں پھر وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں، بطور وزیراعلیٰ پرویز الہٰی پرذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں کسی قسم کا فساد پیدا نہیں ہونا چاہیے۔انکا کہنا تھا کہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی ذمہ داری ہے کہ پنجاب کےعوام کے جان و مال کا خیال رکھیں۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ آج سے شروع ہو رہا ہے، جس کی تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں اوراسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔وزارت داخلہ کے مطابق ریاست کو غیر مستحکم کرنیکی اجازت نہیں دی جا سکتی ،سرکاری ملازمین مارچ میں شامل نہیں ہوسکتے۔
پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا آغاز آج لاہور سے ہو گا جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں چیئرمین عمران خان کا آزادی کنٹینر لاہور پہنچ گیا، سابق وزیر اعظم کی زیر قیادت لانگ مارچ کا آغاز آج لبرٹی چوک لاہور سے ہو گا پہلے مرحلے میں لانگ مارچ لاہور سے شاہدرہ پہنچے گا۔ دوسرے مرحلے میں شاہدرہ سے گوجرانوالہ ، تیسرے مرحلے میں سیالکوٹ سے گجرات پہنچے گا۔ کراچی اور کوئٹہ سے لانگ مارچ کے قافلے آج جبکہ جنوبی پنجاب ، ملتان اور خیبر پختونخوا سے قافلے بدھ کو اسلام آباد کیلئے روانہ ہونگے ،تمام قافلے 4 نومبر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ ادھر اسلام آباد کیپٹل پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے ،داخلی راستوں پر ناکے متحرک کر دئیے گئے ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv