Social

رانا ثناء اللہ اگر تم ہمیں مارو گے تو کیا ہم ہار لے کر کھڑے ہوں گے، پی ٹی آئی رہنماء علی امین گنڈا پور کا ردعمل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ اگر تم ہمیں مارو گے تو کیا ہم ہار لے کر کھڑے ہوں گے؟ تم اگر حملہ کرو گے تو ہمارے جواب کیلئے بھی تیار رہو۔ انہوں نے وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کی طرف سے اپنی آڈیو لیک پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ہمیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ یہ آئیں تو سہی ہم ان کو ماریں گے، وزیرداخلہ کہتے ہیں ہم نے ڈرونز لیے ہوئے ہیں، ہم نے بھی پھر چوڑیاں نہیں پہنی ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہمیں پرامن احتجاج پر ماریں گے کیا ان کے پاس جان سے مارنے کا لائسنس ہے؟رانا ثناء اللہ تم جیمز بانڈ نہیں ہو، عوام کے پیسے پر پلنے والے منسٹر ہو ،اگر تم ہمیں مارو گے تو کیا ہم پھر ہار لے کر کھڑے ہوں گے؟تم اگر حملہ کرو گے تو ہمارے جواب کیلئے بھی تیار رہو۔

انہوں نے کہا کہ ہم آزادی کیلئے نکلے ہیں اور آزادی لے کر ہی رہیں گے۔

اس سے قبل وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا مقصد اسلام آباد میں صرف جلسہ کرنا نہیں ہے، سپریم کورٹ کی متعین کردہ جگہوں پر دھرنا دینا بھی مقصد نہیں ہوسکتا، اس کا مقصد یہ ہے کہ لاشیں گرائے امن وامان کی ایسی صورتحال پیدا کرے کہ قانون نافذ کرنے والے لوگ آپس میں الجھ پڑیں، اس دوران اس کو لاشیں مل جائیں ، پھر الزام اداروں پر لگا دیا جائے۔
رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس میں علی امین گنڈا پور کی آڈیو گفتگو بھی سنائی اور کہا کہ سابق وزیرکی گفتگو کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ یہ اسلام آباد اور پنڈی کے بارڈر پر بندے اور بندوقیں کیوں رکھنا چاہتا ہے، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ ایک فتنہ فساد پھیلانا چاہتے ہیں اور قومی سانحہ بنانا چاہتے ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ علی امین گنڈا پور سے بات کرنے والے شخص کی شناخت ہو گئی ہے۔
مبینہ آڈیو میں نا معلوم شخص نے کہا جی علی خان،علی امین گنڈا پور نے پوچھا کہ صدر صاحب کیا پوزیشن ہے؟ نامعلوم شخص نے کہا کہ سر پوزیشن اے ون ہے،آپ سنائیں۔ علی امین گنڈا پور نے پوچھا کہ بندوقیں کتنی ہے؟ نامعلوم شخص نے کہا بہت ہیں۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ یہاں قریب ترین جگہ کونسی ہے آخر میں، کونسی کالونی لگ رہی ہے۔ نامعلوم شخص نے پوچھا کہ ہمارے ہاں؟ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بارڈر پر، اسلام آباد اور راولپنڈی بارڈر پر،ٹول پلازہ کے بعد لیفٹ سائیڈ پر، ٹاپ سٹی ہے یا کیپٹل؟ نامعلوم شخص نے جواب دیا کہ ٹاپ سٹی بھی ہے، کیپٹل بھی ہے، بہت ساری ہیں،بتائیں۔
علی امین گنڈا پور نے پوچھا کہ ٹاپ تو ائیرپورٹ پر ہے ناں؟ نامعلوم شخص نے کہا کہ میں نے پورا نقشہ بھیجا تھا آپکو۔ علی امین گنڈا پور نے کہا وہ ہے میرے پاس،وہاں پر آپ بندے اور سامان رکھیں ریڈی۔ نامعلوم شخص نے جواب دیا کہ سر کوئی مسئلہ نہیں،علی امین گنڈا پور نے کہا بس پھر رابطے میں ہیں۔ نامعلوم شخص نے کہا کہ بندے بھی جتنے چاہیے ہوں گے سر۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اب ہم کیمپ لگا رہے ہیں ساتھ ہی کالونی میں۔ نامعلوم شخص نے جواب دیا جی سر۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv