Social

ترجمان خیبرپختونخوا حکومت نے علی امین گنڈاپور کی مبینہ آڈیو پر وضاحت جاری کردی آ

پشاور (نیوز ڈیسک) ترجمان خیبرپختونخوا حکومت نے علی امین گنڈاپور کی مبینہ آڈیو پر وضاحت جاری کردی۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ علی امین گنڈاپور آڈیو میں لائسنس یافتہ اسلحے کی بات کر رہا ہے، اپنی حفاظت کے لیے لائسنس والا اسلحہ رکھنے میں کوئی قباحت نہیں، اگر لائسنس یافتہ گارڈ حفاظت پر مامور ہوں تو اس میں برائی کیا ہے؟ علی امین گنڈاپور پاکستان تحریک انصاف کا اثاثہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ خود غنڈہ گردی اور تشدد کی بات کر رہے ہیں، اتنا بے چارا وزیر داخلہ میں نے کبھی زندگی میں نہیں دیکھا، رانا ثنا اپنی 27 کلو میٹر سلطنت بچانے کے لیے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں، امپورٹڈ حکومت گھیرے میں ہے اسے بھاگنے نہیں دیں گے۔

ادھر حکومت نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کیخلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا، پٹیشن میں سپریم کورٹ کو لانگ مارچ میں ممکنہ خون خرابے سے آگاہ کیا جائے گا۔

حکومت کی جانب سے پٹیشن کی تیاری کا کام شروع کردیا گیا ہے جلد سپریم کورٹ میں دائر کردی جائے گی۔ اس سے قبل وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس میں علی امین گنڈا پور کی آڈیو گفتگو سنائی اور کہا کہ سابق وزیرکی گفتگو کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، یہ اسلام آباد اور پنڈی کے بارڈر پر بندے اور بندوقیں کیوں رکھنا چاہتا ہے، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ ایک فتنہ فساد پھیلانا چاہتے ہیں اور قومی سانحہ بنانا چاہتے ہیں، علی امین گنڈا پور سے بات کرنے والے شخص کی شناخت ہو گئی ہے۔
مبینہ آڈیو میں نا معلوم شخص نے کہا جی علی خان، علی امین گنڈا پور نے پوچھا کہ صدر صاحب کیا پوزیشن ہے؟ نامعلوم شخص نے کہا کہ سر پوزیشن اے ون ہے، آپ سنائیں؟ علی امین گنڈا پور نے پوچھا بندوقیں کتنی ہے؟ نامعلوم شخص نے کہا بہت ہیں۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ یہاں قریب ترین جگہ کونسی ہے آخر میں، کونسی کالونی لگ رہی ہے، نامعلوم شخص نے پوچھا کہ ہمارے ہاں؟ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بارڈر پر، اسلام آباد اور راولپنڈی بارڈر پر، ٹول پلازہ کے بعد لیفٹ سائیڈ پر، ٹاپ سٹی ہے یا کیپٹل؟ نامعلوم شخص نے جواب دیا کہ ٹاپ سٹی بھی ہے، کیپٹل بھی ہے، بہت ساری ہیں، بتائیں۔
علی امین گنڈا پور نے پوچھا کہ ٹاپ تو ائیرپورٹ پر ہے ناں؟ نامعلوم شخص نے کہا کہ میں نے پورا نقشہ بھیجا تھا آپ کو، علی امین گنڈا پور نے کہا وہ ہے میرے پاس، وہاں پر آپ بندے اور سامان رکھیں ریڈی۔ نامعلوم شخص نے جواب دیا کہ سر کوئی مسئلہ نہیں،علی امین گنڈا پور نے کہا بس پھر رابطے میں ہیں۔ نامعلوم شخص نے کہا کہ بندے بھی جتنے چاہیے ہوں گے سر۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اب ہم کیمپ لگا رہے ہیں ساتھ ہی کالونی میں۔ نامعلوم شخص نے جواب دیا جی سر۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv